کراچی (الفجرآن لائن) سرجانی ٹاؤن میں گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والی لڑکی شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ 18 سالہ مصباح نے تقریباً چار ماہ قبل گھر سے بھاگ کر ملیر کے رہائشی شہریار نامی شخص سے شادی کرلی تھی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ مصباح دختر محمد رمضان کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ کی والدہ اور بھائی عثمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ 5 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی جبکہ والد کا انتقال ہوچکا ہے۔
