اسلام آباد (الفجرآن لائن)گلگت بلتستان کی حکومت، پیپلز پارٹی نے اہم فیصلے کرلئے ہیں اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین جلد مشاورت کے بعد نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی منظوری مشاورت سے دینگے
۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نئے وزیراعلی کیلئے امجد ایڈووکیٹ کا نام ہارٹ فیورٹ قراردیا جا رہا ہے۔چیئرمین اور صدر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی میں طویل ٹیلیفونک رابطہ میں کئی امور زیر غور آئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی طویل ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو نے کامیاب ہونے والے تمام ارکانِ اسمبلی سے رابطہ کی ہدایت کی، پیپلز پارٹی کا ہدف زیادہ سے زیادہ آزاد ارکان کو ساتھ شامل کرنے کی حکمت عملی ہے
