اسلام آباد(الفجرآن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی درخواست پر محمود خان اچکزئی نے منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار لوگ جمع کرنے کی پیشکش کی ہے،اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا بانی پی ٹی آئی کی طویل قید تنہائی کو ختم کرنے کے لیے دباؤ پیدا کرے گا۔
سوشل میڈیا ایکس پر بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے درخواست قبول کر لی ہے،16 جون کو ہم دوپہر 3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے،اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا بانی پی ٹی آئی کی طویل قید تنہائی کو ختم کرنے کے لیے دباؤ پیدا کرے گا۔
لیمہ خان نے کہا کہ احتجاج کا مقصد شفاء انٹرنیشنل ہاسپٹل اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی حالت کا معائنہ اور علاج کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ اور علاج ان کے اہلخانہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہونا چاہیے،ایک سابق وزیر اعظم اور سیاسی قیدی کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے
