ان شاءاللہ یہ قیادت معاشی محاذ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوگی
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار، اور امن کے محاذ پہ کمال صبر و تحمل سے فاتح سفارتکار رہے۔، دونوں محاذوں پہ سرخ رُو۔ وزیر دفاع نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ توازن اور ملکی مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے۔ان شاءاللہ یہ قیادت معاشی محاذ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوگی۔
