کراچی،کوئٹہ (الفجر آن لائن)سندھ اوربلوچستان کے بجٹ (کل)17 جون کو پیش کئے جائیںگے، ،سندھ کا بجٹ سید مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ پیش کریں گے ۔ سندھ کا مالی سال برائے 27-2026ءکا بجٹ بدھ 17جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم رواں مالی سال سے کم رکھے جانے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 3400 ارب تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔سندھ کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 15 سے 20 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی نے بجٹ اجلاس 17 جون کو دن 4 بجے طلب کر لیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا، 17جون کو مالی سال 27-2026ءکا میزانیہ اور ضمنی میزانیہ پیش کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 18 تا 20 جون ایوان میں میزانیے پر عام بحث ہو گی اور 20 جون کو مالیاتی مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق 21 جون کو ضمنی میزانیے پر ایوان میں عام بحث ہو گی جبکہ 22 جون کو سالانہ مطالباتِ زر برائے مالی سال 27-2026ءپیش کیے جائیں گے۔
