لاہور (الفجرآن لائن) پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نےمبینہ سی سی ڈی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی 9 سالہ بچی ہانیہ کے کیس کو ہائی پروفائل کیس ڈیکلر کرتے ہوئے چکوال واقعے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا، ایف آئی آر کیمطابق ہانیہ کے والد عدیل احمد نے موقف اپنایا کہ وہ آسٹریلیا کا رہائشی ہے،10 جون رات 9 بجیبیوی،بیٹیاور 9 سالہ بیٹی ہانیہ کے ہمراہ چکوال کے گاؤں ڈھڈیال پہنچے
، انھوں نے مزید بتاتا کہ جب ہم سی سی ڈی آفس کے قریب راجہ علی اعجاز کے گھر پہنچے تو اچانک دو نامعلوم افراد وہاں آگئے، انھوں نے پوری فیملی کو دھمکیاں دینا شروع لردیں اور گن پوائنٹ پر بیوی کے زیور وغیرہ لوٹ لیا،اسی دوران ایک گولی کی آواز آئی جس کے بعد دونوں ڈاکوؤں نے فائزنگ شروع کردی،میں نے کار کو دربار کی جانب بڑھا دیا، لیکن ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے ہماری گاڑی پرفائرنگ جاری رکھی جس کے نتیجہ میں بیٹا عفان اور بیٹی ہانیہ شدیدزخمی ہوگئے، بچوں کوفوری طور پرڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بیٹی زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔
