محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے دوران آج سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک پیٹرول پمپ، چار گوداموں اور 30 دکانوں کو سیل کر دیا۔ محکمہ ایکسائز ٹیکس برانچ نے یہ کارروائیاں سرکی روڈ، اولڈ ٹرک اڈہ اور سیٹلائٹ ٹاؤن کی مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
کارروائی کا مقصد طویل عرصے سے واجب الادا کوٹہ ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کرنا ہے۔ای ٹی او ایکسائز کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تاہم عدم ادائیگی پر جائیدادوں کو سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس وصولی مہم بلاامتیاز جاری رہے گی اور سرکاری واجبات کی ادائیگی تک سیل شدہ املاک نہیں کھولی جائیں گی۔
