راولپنڈی(الفجرآن لائن)آئی جے پی روڈ کچا سٹاپ کے قریب ڈرینج نالے میں گرنے والے 6 سالہ بچے کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا بچے کی تلاش میں سرگرداں ریسکیو واٹر ٹیمیں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچے کا سراغ نہ لگا سکیں۔بدھ کی شام ہونے والی بارش کے بعد 6 سالہ بچہ کچا سٹاپ کے قریب ڈرینج نالے میں بہہ گیا تھا۔
بچے کی تلاش میں سرگرداں ریسکیو واٹر ٹیمیں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچے کا سراغ نہ لگا سکیں
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھی تاہم واقعہ کے بعد سے شروع ہونے والا آپریشن جمعرات کے روز بھی جاری رہا تاہم بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن ٹیمیں مختلف مقامات پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ریسکیو ٹیموں کو سیوریج نالے کا بیشتر حصہ انڈر گراونڈ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم بچے کی تلاش تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔ ادھر وزیراعلی پنجاب نے بچے کے ڈوبنے کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی تھی
