لاہور(الفجرآن لائن)لاہور کے علاقے بادامی باغ میں معمولی تنازع سنگین واقعے میں تبدیل ہوگیا، جہاں گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
لاہور بادامی باغ میں فائرنگ، اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بادامی باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم شان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران نوجوان کے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے
پولیس حکام نے ملزم کی فوری گرفتاری پر کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی، جبکہ ایس ایچ او احسن اقبال اور اے ایس آئی عون کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
