لاہور(الفجرآن لائن)لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے 221 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 258 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی جانب سے بروقت امدادی خدمات فراہم کی گئیں۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 87 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،170 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 170 معمولی زخمی افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہتی ہیں تاکہ شہریوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
