اسلام آباد(الفجر آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا مجوزہ دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہونے کے بعد کیا گیا۔
اسلام آباد معاہدے کے بعد تکنیکی مذاکرات الگ مرحلے میں ہوں گےذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MOU) پر دستخط کے بعد فریقین کے درمیان آئندہ معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے تکنیکی سطح پر مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق مختلف امور پر تفصیلی تکنیکی مذاکرات علیحدہ مرحلے میں ہوں گے، جن میں ان تمام نکات کا جائزہ لیا جائے گا جو مجموعی طور پر ایم او یو کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت طے پانے والے مختلف امور پر عملدرآمد اور مستقبل کی حکمت عملی کے تعین کے لیے متعلقہ حکام اور ماہرین کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی، جبکہ آئندہ پیش رفت تکنیکی مذاکرات کے نتائج کی روشنی میں سامنے آئے گی۔
