لاہور(الفجرآن لائن)سرکاری ہسپتالوں کے لیے خریدی گئی اربوں روپے مالیت کی ادویات کی ذخیرہ کاری سے متعلق ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد ادویات کے معیار اور افادیت کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان روڈ کے علاقے مراکہ میں واقع ایک میڈیسن سٹور میں ادویات کو مطلوبہ درجہ حرارت کے بغیر ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی ادویات مراکہ گودام میں غیر معیاری حالات میں محفوظ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گودام میں درجہ حرارت کو مقررہ سطح پر برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات موجود نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراکہ میڈیسن سٹور کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں گودام کے اندر ادویات کی ذخیرہ کاری کے حالات دیکھے جا سکتے ہیں۔شدید گرمی میں ادویات کی ذخیرہ کاری، معیار اور افادیت پر سوالات اٹھ گئے ویڈیو کے مطابق سٹور میں ایئر کنڈیشننگ یا کولڈ سٹوریج کا مناسب بندوبست موجود نہیں، جبکہ اربوں روپے مالیت کی ادویات شدید گرمی میں رکھی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ درجہ حرارت سے متعلق ضروری تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہی ادویات کو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے، جس سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے معیار اور مؤثریت کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات اور حقائق سامنے آنے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے مزید کارروائی متوقع ہے۔
