مظفرآباد(الفجرآن لائن)آزاد کشمیر کے انتخابی شیڈول میں اہم ترمیم، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔امیدوار 23 جون شام 5 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کر دی، پولنگ 27 جولائی کو ہی ہوگی۔امیدوار 23 جون شام 5 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے،پولنگ 27جولائی کو ہی ہوگی غذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون سے شروع ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 سے 28 جون تک دائر کی جا سکیں گی‘الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گی۔،
امیدوار 3 جولائی دوپہر 2 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے،حتمی امیدواروں کی فہرست 4 جولائی کو جاری کی جائے گی،انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے،ضلع پونچھ کے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس ہی جمع کرائیں گے۔
پونچھ میں کاغذاتِ نامزدگی اور جانچ پڑتال کے لیے عارضی انتظامات کی تجویز واپس لے لی گئی۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مقررہ وقت کے اندر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت ہے
