منی مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں بالترتیب 10 اور 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا*
حکومت(الفجرآن ان لائن)کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے
۔ تفصیلات کے مطابق، لاہور میں پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ راہبر کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر حاجی شیر علی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں آج رات 12 بجے سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی جائے گی۔
دوسری جانب، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر رہنما گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے مشکل ترین وقت میں بھی ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی گاڑیاں نقصان میں چلائیں، اور اب قیمتیں کم ہوتے ہی وہ عوام کو پورا ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔
