اسلام آباد( الفجرآن لائن)حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام اور روپے کی قدر بہتر ہونے کے باعث یہ ریلیف براہِ راست عوام تک پہنچایا گیا ہے۔ اس فیصلے کا دیہی اور دور دراز علاقوں کے عوام نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے جہاں مٹی کا تیل کھانا پکانے اور روشنی کے لیے بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے، جبکہ انتظامیہ نے تمام پٹرول پمپس کو نئی قیمتوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
