اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور دہشت گردی کو شکست دی جائے، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں‘ آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش بھارت کی ناکام ہو گئی۔
ہفتہ کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا بہت افسوس ہے معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔
ہمارے وطن نے پچھلے ایک سال کے اندر جو حاصل کیا ہے اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں تاکہ اس دہشتگردی کو ایک ہی بار جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں‘ پچھلے سال شکست کے بعد افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور انکو شکست دی جائے۔پاکستان کو کوئی بھی صوبہ ہو وہاں امن کی فضا ہم نے قائم کرنی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش بھارت کی ناکام ہو گئی۔
کشمیر میں ایسے عناصر کار فرما ہیں جو بھارت کی ایما پر آزاد کشمیر میں جو قربانیاں ہیں انکو بھول رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھی ظلم و ستم جاری ہے۔وہاں کی لیڈرشپ جیلوں میں زندگی گزاررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی قربانیوں کی لمبی داستان ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی گروپ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہوں تو ہمیں انکے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنی چاہیے
