لاہور(الفجرآن لائن)لاہورمیں ایک شہری کے نام پر 28 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان اور 1743 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹریفک پولیس کیمطابق مسلم ٹاؤن میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹرسائیکل کی جانچ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا، جانچ پڑتال کے وقت معلوم ہوا کہ اس کے مالک محمد جمشید کے نام پر مجموعی طور پر 1743 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں
محمد جمشید کے نام پر مجموعی طور پر 1743 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں،جانچ پڑتال کے دوران انکشاف
۔ٹریفک پولیس کیمطابق مزید تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہواکہ محمد جمشید کینام پر 2295 واجب الادا ای چالان موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔سی ٹی او لاہور عبد الرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ایک ہی شخص کے نام پر اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن غیر معمولی معاملہ ہے، جس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ٹریفک پولیس کیمطابق محمد جمشید قسطوں پر موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے، معاملے کی مزید چھان بین کے لییسیف سٹیز اتھارٹی اورایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے
