اسلام آباد(الفجرآن لائن)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 12 سیٹیں ہو چکی ہیں۔انشااللہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی،آفیشل گزٹ جاری ہونے سے پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر نے آزاد امیدوار کو آئی پی پی کا ممبر قبول کر کے پری میچور فیصلہ کیا۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سپریم اپیلٹ بینچ نے پی پی پی کے دو کامیاب امیدواروں کا آرڈر سسپینڈ کر کے 2 جولائی کی تاریخ دے دی۔
پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں جیتنے والے پی پی پی امیدوار کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہرا کر مخالف کو فارم 49 جاری کیا گیا۔ الیکشن قوانین کے تحت پولنگ کے 14 دن کے اندر آفیشل گزٹ جاری ہونا ضروری ہے، جو اب تک نہیں ہوا۔ آفیشل گزٹ جاری ہونے سے پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر نے آزاد امیدوار کو آئی پی پی کا ممبر قبول کر کے پری میچور فیصلہ کیا۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ جی بی میں معاملات آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے۔پی پی پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی پی پی کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت بنتی ہے۔
