قلعہ عبداللہ ( الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوجوان سے زیادتی اور تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
معاشرے کے ایسے کردار قابل مواخذہ ہیں، موثر قانونی پیروی کے ذریعے انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
