فیصل آباد (الفجرآن لائن) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور کم سن بچے کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 137 رب کے اختر علی کی بیٹی (الف) کو ملزمان مصطفی وغیرہ۔ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کی رخسانہ بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان صابر وغیرہ۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 205 رب کے محمد اسلام کی بیٹی (س) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ گڑھ کے علاقہ 542 گ ب کے عارف کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو ملزمان شفقت وغیرہ نے اغواء کر لیا۔ رضاآباد کے علاقہ لاہوری چوک کے اشفاق کا بیٹا توصیف کھیلنے کیلئے گھر سے گیا، واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
