حادثے کا شکار جاں بحق افراد میں عمران اور ان کی اہلیہ فرح شامل زخمی تین بچوں کو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا
پنڈی بھٹیاں (الفجرآن لائن)کوٹ سرور موٹروے پر ٹائر برسٹ ہونے سے، کار الٹ کر درخت سے جا ٹکرائی خوفناک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، تین بچے زخمی: سوات سے خانقاہ ڈوگراں جانے والا خاندان حادثے کا شکار جاں بحق افراد میں عمران اور ان کی اہلیہ فرح شامل زخمی تین بچوں کو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس نے فوری امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو کار موٹروے سے نیچے جا گری۔حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی نعشیں قانونی کارروائی کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئیں۔
