فالج زدہ والد کو کمرے میں بند کر کے زبردستی زیادتی کرتارہا‘15کی اطلاع پرڈی ایس پی سرکل،ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے
سانگلہ ہل(الفجرآن لائن)تھانہ صدر سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر 42 میں ایک جوان سالہ معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعہ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عمران عرف مانی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے فالج زدہ والد کو کمرے میں بند کر کے کنڈی لگا دی اور بعد ازاں معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اور ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ شواہد محفوظ بنانے کے لیے کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تحویل میں لے لیا، جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ کروا کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
