ریاض( الفجرآن لائن) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ‘سعودی آرامکو’ کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرقی ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں سوار تمام 14 سعودی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اتوار کی علی الصبح راس تنورہ کے علاقے میں پیش آیا۔
سعودی وزارتِ توانائی اور سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر آرامکو کمپنی کے فضائی بیڑے کا حصہ تھا اور صبح تقریباً 6 بجے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملبے سے تمام 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور واقعے کی تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دو روز قبل ہی راس تنورہ ٹرمینل سے تیل کی سپلائی دوبارہ بحال کی گئی تھی، جو خطے میں کشیدگی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے معطل تھی۔ تاہم، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا کسی قسم کی فوجی یا تخریب کاری کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی آرامکو کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر باضابطہ
