اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے محرم الحرام کے دوران ‘سفرِ عشق’ نامی پروگرام میں "مذہبی جذبات کو مجروح” کرنے والے مناظر دکھانے پر نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نشریات فوری بند کرنے کا حکم دیا۔ جس کے جواب میں جیو نیوز انتظامیہ نے اسے ادارتی غفلت تسلیم کرتے ہوئے عوام سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور متنازع مواد کو تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا ہے۔
