پیرس ( الفجرآن لائن)غير ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کو جھلسانے والی حالیہ ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کے باعث فرانس سمیت پورے خطے میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ فرانس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد افراد گرمی کی شدت کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دور دراز علاقوں اور نرسنگ ہومز سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید گرمی نے نہ صرف انسانی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ بجلی کے بریک ڈاؤن، پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اور انفراسٹرکچر کی تباہی جیسے سنگین مسائل بھی پیدا کر دیے ہیں۔ جرمنی میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے ٹرین سروسز معطل ہو گئی ہیں، جبکہ اٹلی میں دریاؤں کے خشک ہونے سے زرعی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر ابھی مزید کچھ دن برقرار رہ سکتی ہے، جس کے پیش نظر کئی ممالک میں ہنگامی
