کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پھر خراب ہو گئی، جہاں اسپنی روڈ لنک کراس کے مصروف چوراہے پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم (ہینڈ گرینیڈ) پھینکا، جس کے زوردار دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
