مظفرآباد(الفجرآن لائن) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک میرپور ڈویژن کے 13 میں سے 5 حلقوں کے مکمل غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے 3 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ باقی ماندہ 8 حلقوں میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) 4 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر اپنے حریفوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے تصدیق شدہ اعداد و شمار موصول ہونے کے بعد حتمی

