تربت(الفجرآن لائن، خانزادہ یونس خلجی) بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے کلاتک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے گاڑی سے 7 مزدوروں کو اغوا کر لیا، جن میں سے بعد ازاں ایک مزدور کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک مقامی راہگیر بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کیے جانے والے محنت کش کلاتک سے تربت واپس آ رہے تھے کہ مسلح ملزمان نے انہیں راستے میں روک کر یرغمال بنا لیا، مغویوں میں چار پنجابی اور تین پشتون مزدور شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سورگ کے مقام سے ایک مغوی مزدور کی لاش ملی ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقامی شہری کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے؛ باقی ماندہ 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی باحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

