اسلام آباد(الفجر آن لائن)وزارت مذہبی امورعازمین حج 2027 کیلئے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں سہولت فراہم کردی گئی،وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے احکامات جاری کر دیئے۔
عازمین حج 2027 مقررہ مدت سے پہلے بھی پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے،وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کیلئے 16 نومبر 2027 تک موثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پاسپورٹ دفاتر کو قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کردی،ملک بھر اور بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو تجدید درخواستیں نمٹانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
عازمین حج پاسپورٹ رولز (3 سی) کے تحت قبل از وقت پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے،عازمین حج اگلے مرحلے کیلئے 16 نومبر 2027 تک کارآمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔
وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر حج کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

