لاہور ( الفجرآن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کے گھر انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ان کی محض 10 ماہ کی معصوم بیٹی گھر میں کھیلتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئی ہے۔ اس دردناک حادثے کی تصدیق خود سابق کرکٹر نے کی ہے، جو واقعے کے وقت نجی مصروفیت کے سلسلے میں امریکا میں موجود تھے۔ ننھی بیٹی کی ناگہانی موت کی خبر ملتے ہی وہ شدید صدمے کی حالت میں فوری طور پر پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

