عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا*
کراچی ( الفجرآن لائن) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے رکھنی میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ گورنر مندوخیل نے شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

