کوئٹہ( الفجرآن لائن): حکومتِ بلوچستان نے ضلع نوشکی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد فوری طور پر تین دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 28 جولائی 2026 کو نوشکی کے مغربی بائی پاس پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اگست کے مہینے میں مزید حملوں کا خطرہ ہے، جس کے پیشِ نظر عوامی تحفظ اور سرکاری تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے دفعہ 144 کے تحت 28 جولائی کی رات 8 بجے سے 31 جولائی کی رات 8 بجے تک کرفیو برقرار رہے گا۔ اس دوران ہر قسم کی عوامی نقل و حرکت اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ ہنگامی طبی خدمات، ریسکیو اور یوٹیلٹی اداروں کو ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے استثنا حاصل ہوگا


