![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/scp.jpg)
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرا لیتی تو سارے مسائل حل ہوجاتے،ہر چیز کا ملبہ عدالت پر نہ ڈالا جائے، آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے تو پی ٹی آئی کا کیس اچھا ہوتا وہ کہہ سکتے تھے مخصوص نشستیں ہمیں دو، چیف جسٹس کے ریمارکس
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں بارے درخواست پر سماعت 24 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرالیتی تو سارے مسائل حل ہو جاتے، ہر چیز کا ملبہ عدالت پر نہ ڈالا جائے، آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے تو پی ٹی آئی کا کیس اچھا ہوتا وہ کہہ سکتے تھے مخصوص نشستیں ہمیں دو۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں بارے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل مجھے کچھ بنیادی قانونی سوالات فریم کرنے کا کہا گیا تھا، اس پر عدالت نے کہا پہلے کیس کے مکمل حقائق سامنے رکھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل کا سوال تھا پی ٹی آئی نے بطور جماعت الیکشن کیوں نہیں لڑا؟