اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) محمد خرم آغا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محمد خرم آغا کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 22 کے احمد رضا سرور کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا۔احمد رضا سرور اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کا باضاطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

