کوئٹہ( الفجرآن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ نے قلات ڈویژن ختم کرنے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا۔بلوچستان ہائیکورٹ نے کیس میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک حکم امتناع برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔عدالت کے مطابق کیس کی مزید سماعت 6 اگست کو ہوگی۔

