رکھنی(الفجرآن لائن) بلوچستان کے علاقے رکھنی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 37 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز رکھنی سے تقریباً 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

