تربت(الفجرآن لائن)بلوچستان کے ضلع تربت سے دو روز قبل اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی گولیاں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ تربت سے ملنے والی لاشیں اغوا ہونے والے چھ مزدوروں کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہید کیے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، 7مزدوروں کو دہشت گردوں نے دو روز قبل تربت کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا۔
بابر یوسفزئی کے مطابق سات میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا، 6مزدوروں کو دہشت گرد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

