راولپنڈی (الفجرآن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبد الکریم نے ایس پی راول ڈویڑن اور ایس پی پوٹھوہار ڈویڑن سمیت گریڈ 18 کے 6 ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی راول ڈویڑن سعد ارشد کو تبدیل کر کے ایس پی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ایس پی پوٹھوہار ڈویڑن راولپنڈی سردار بابر ممتاز کو تبدیل کر کے سینٹرل پولیس آفس پنجاب میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویڑن ملتان بیدار بخت کو ایس پی راول ڈویڑن تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور اثر علی کا لاہور سے تبادلہ کر کے انہیں ایس پی پوٹھوہار ڈویڑن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن لیہ شاہد حسین کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویڑن ملتان تعینات کیا گیا ہے

