اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس اگست میں بلانے کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے بعد الگ الگ منعقد کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب دونوں ایوانوں کے اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی، جبکہ حکومت مختلف قانون سازی کے لیے متعدد بلز بھی ایوانوں میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاسوں کے انعقاد کے لیے حتمی شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

