کابل (الفجرآن لائن) افغان سرزمین سے پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ایک بار پھر شواہد منظر عام پر آگئے۔ سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
دی ڈپلومیٹ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے سابق افغان انٹیلی جنس سربراہ مسعود اندرابی نے کہا افغان طالبان رجیم بھارت سے مالی امداد حاصل کرکے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
جبکہ معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مسعود اندرابی کا کہنا تھا بھارت کی طالبان حمایت کا اصل مقصد فتنہ الخوارج پر اثر و رسوخ قائم کرکے اسے پاکستان کیخلاف استعمال کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی بمباری بھارت کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ط جبکہ طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کو پناہ دینا پاکستان کی سرحد پار کارروائیوں اور تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیانات پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔
پاکستان افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد ٹھکانوں کے خاتمے کے حوالے سے متعدد بار متنبہ بھی کر چکا ہے

