نوشہرہ (الفجرآن لائن)نوشہرہ کلاں بیوٹی پالرمیں کام کرنے والی 16سالہ حواء کی بیٹی سے چار جنسی درندوں کی اجتماعی زیادتی۔لائبہ کو نشہ آور اسپرے کرکے موٹرکار میں آغواء کیاگیا۔
جنسی درندگی کے بعد بے ہوشی کے حالت میں پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے۔میڈئکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے سولہ سالہ لائبہ کے ساتھ جنسی درندگی کی تصدیق کردی گئی۔
پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او فیصل خان کے مطابق پولیس نے بدرشی کے علاقے ریگی سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم فضل آمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ڈی پی او رسالپور سرکل جواد خان نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ لڑکی لائنبہ مقامی بیوٹی پالر میں کام کرتی ہے۔پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں میں متاثرہ لڑکی لائبہ کی مدعیت میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایس ڈی پی او رسالپور سرکل جواد خان کے مطابق ملزمان کے خلاف زیردفعہPPC 275 Aکے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ڈاکٹرز کے مطابق لائبہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
جنسی درندگی کے ساتھ نشہ آور اسپرے کے اثرات بھی ہیں۔متاثرہ لڑکی زہینی دباو کا بھی شکار ہیں۔متاثرہ لڑکی کے والد عمرخان نے ملزمان کی گرفتاری اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کی درخواست کی ہے

