راولپنڈی(الفجرآن لائن)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بھارتی حمائیت یافتہ ‘فتنہ الخوارج’ سے وابستہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس موثر کارروائی کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، میانوالی کے 34 سالہ میجر حافظ احسان الٰہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
وہ ایک بہادر افسر اور اپنے دستوں کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں،

