کوئٹہ (الفجرآن لائن) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے صوبہ بلوچستان کے کالجز میں طلبہ و طالبات کے لئے پندرہ بسوں کی چابیاں متعلقہ کالجز کے پرنسپل میں تقسیم کئے۔ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں ایک سادہ پروقار تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ اگلے فیز میں مزید سو جدید ائیر کنڈیشن بسیں صوبہ کے گرلز و بوائز کالجز کو دی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کالجز اشفاق بلوچ جوائنٹ ڈائریکٹر سعیدہ بلوچ انکے ہمراہ موجود تھے ,

