کوئٹہ (الفجرآن لائن) سریاب کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیا گیا دھماکہ خیزمواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیاگیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریلوے زرائع کے مطابق ٹرین کے آنے سے قبل پٹڑی پر دھماکہ ہوا تھا جس سے معمولی نقصان پہنچا تھا جس کو دور کرکے ٹرین کو بحفاظت طریقے سے کوئٹہ پہنچادیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

