ریلوے حکام کا جعفر ایکسپریس کی عارضی بندش کا فیصلہ، مسافروں کو سفر سے قبل شیڈول کی تصدیق کی ہدایت
کوئٹہ (الفجرآن لائن) ریلوے حکام نے ناگزیر وجوہات کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی اہم مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو ایک روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس کی عارضی معطلی کے باعث (آج)منگل کے روز جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایک دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے لیے روانگی سے قبل متعلقہ ریلوے اسٹیشن، ہیلپ لائن یا دیگر ذرائع سے ٹرین کے شیڈول اور روانگی کے اوقات کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حکام کے مطابق صورتحال معمول پر آنے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس بحال کر دی جائے گی، جس کے بارے میں مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک اہم ریل رابطہ ہے، جس کے ذریعے روزانہ بڑی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں۔ ٹرین سروس کی عارضی معطلی سے مسافروں کو وقتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہ

