![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/810D9976-20BA-431F-8488-0EBA47C23C39.png)
اسلام آباد : بھاری بلوں کی ادائیگی کیلئے اقساط کرانے والے بجلی صارفین کو اب تاخیری ادائیگیوں پر 14فیصد سود ادا کرنا پڑیگا، 14 فیصد سود کی ادائیگی 10 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس) کے علاوہ ہے۔نیپرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرتا ہے تو اس پر کوئی سود یا ایل پی ایس لاگو نہیں ہوگا۔
تاہم باقی اقساط کی ادائیگی سود کے ساتھ 14 فیصد سالانہ کے حساب سے کی جائے گی اور قسط کی سہولت کسی بھی مالی سال میں صرف ایک بار دی جائے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن اور اس کی ماتحت تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکو) کے مطالبے پر کنزیومر سروس مینول (سی ایس ایم) میں ترمیم کے ذریعے مطلع کیا ہے لیکن اب اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا