![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/F0C530A6-F170-43D5-B7B3-A8D4F195C833.jpeg)
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے۔
نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے ذریعے ایف بی آر نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا، ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی، شہباز شریف بجٹ2024-25سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔