![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/9B9A1C4F-A8EA-4F76-B954-C7881081A836.jpeg)
فیصل آباد: سابق صدرو پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مرجاؤں گا مگر ملک نہیں چھوڑوں گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آفر ہوئی ملک چھوڑ دو لیکن انہوں نے کہا مر جاؤں گا ملک نہیں چھوڑوں گا، بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں، یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ان کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے، عمران خان نے کہا آزاد ہوکر سب سے درگزر کروں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، سارا ایلیٹ اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں، میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہو گا، رجیم چینج سے پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا، ہم سب کو مل کر پاکستان کیلئے آگے آنا ہوگا، سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی سنجیدگی سے کوششیں کرنی چاہئے، پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی تعداد میں ایک لیڈر سے محبت کرتے ہیں۔عارف علوی کا کہنا تھ اکہ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کا کیس بنایا ہوا تھا، سائفر جب آتا ہے تو وزیرِ اعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں، بے بنیادسیاسی مقدمات بنانے کا یہی انجام ہوتا ہے، عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات بوگس ثابت ہوئے ہیں، ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ایسے میں ہمارے مقامی تاجر بیرون ملک جا رہے ہیں جب ایسے حالات ہوں گے تو پھر ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کون آئے گا، حالات کا سنجیدگی سے ادراک ضروری ہے، سیاسی کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کار ی کیلئے ساز گار حالات پیدا کئے جا سکیں، ایسے لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔