![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/fire-e1645431946449.jpg)
مظفر گڑھ (الفجرآن لائن) مظفر گڑھ میں گھریلو رنجش پر سسرالیوں نے خاتون کو آگ لگا کر جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گھریلو رنجش پر سسرالیوں نے خاتون کو مبینہ طور پر آگ لگا دی جس سے 30سالہ خاتون دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے خاتون کے شوہر آصف کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او اور ڈی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔