![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/D7841794-18E4-423F-B87E-5AA7DB4DE5EA.jpeg)
ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکل پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک سے بڑھا کر دو فیصد کرنے کی بھی تجویز
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ سال ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12ہزار 900ارب روپے مقررکرنے ،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانیوالوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ کرنے اور تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس میں لانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر وفاقی حکومت نے آئندہ سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ٹیکس کے حصول کیلئے زرعی اشیا، بیجوں، کھاد، ٹریکٹر اور دیگر آلات پر مکمل سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خوراک، ادویات، اسٹیشنری پر بھی 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکل پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک سے بڑھا کر دو فیصد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔